تمام دکانیں اور کاروباری مراکز احتجاجاً بند ہونے کے باعث عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے


ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ شہر کی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز احتجاجاً بند ہیں، جس کے باعث عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ٹریڈ یونین کے صدر حاجی امداد حسین کے مطابق یہ ہڑتال طویل عرصے سے جاری راستوں کی بندش کے خلاف کی گئی ہے۔ 27 رمضان المبارک کے بعد اب تک ایک بھی گاڑی پاراچنار نہیں پہنچی، جس کی وجہ سے بازار میں تمام اشیائے ضروریہ ختم ہو چکی ہیں۔
ٹریڈ یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر سڑکیں فوری طور پر نہ کھولی گئیں اور ترسیل کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو اگلا لائحہ عمل مزید سخت ہوگا۔
ادھر پاراچنار پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی 45ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ دھرنا شرکاء نے واضح کیا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔
علاقے میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے جبکہ شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ راستے کھولے جائیں اور اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال ہو سکے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل





