سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے


سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔
جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی، انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سیکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
اداکار جاوید کوڈو نے سوگواران میں بیوہ، دوبیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی، مرحوم کی نماز جنازہ آج مغلپورہ میں ادا کی جائے گی۔ جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور سٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد اداکار جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل







