Advertisement

پختونخوا کے عوام پشاور زلمی کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں : جاوید آفریدی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےاونر کاکہنا ہےکہ زلمی ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جذبہ اورایک تحریک ہےجو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے،چاہے میدان میں جیت ہو یا پھر دلوں میں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Apr 10th 2025, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پختونخوا کے عوام پشاور زلمی کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں : جاوید آفریدی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز  پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ سیزن 10،  2025 میں انھیں بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے۔

جاوید آفریدی کے مطابق  پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی روز اول سے ایک اہم اسٹیک ہولڈر رہی ہےاوراس نے لیگ کی مقبولیت اور عوام کی توجہ دلانے میں ایک مرکزی کردار ادا کیا ہے، رواں برس پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہو نے جارہے ہیں اوراس معاملے میں انھیں لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ اورفرنچائزز کےدرمیان شراکت داری کے معاہدے کا نیا سفر مزید بہتر اور شاندار ہوگا۔

جاوید آفریدی نےپاکستان سپرلیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کے ایک ساتھ ہو نے سے متعلق کیےگئےسوال پر کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے،اس لیگ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس لیگ کی شان ہیں اوردنیا ہمیشہ کی طرح پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت کوتسلیم کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےاونر کاکہنا ہےکہ زلمی ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جذبہ اورایک تحریک ہےجو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے،چاہے میدان میں جیت ہو یا پھر دلوں میں۔

جاوید آفریدی نےمزید کہا کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب اور یاد گار 10 سالوں پر ایک ترانہ ریلیزکیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہےکہ گز شتہ 10 سالوں میں زلمی نےامید، اتحاد اور حوصلے کی علامت بن کر یہ ثابت کیا ہےکہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مشترکہ خواب ہے، ہرجیت، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے پشاور زلمی کی میراث کو مزید مضبوط کیا ہے ۔

پشاور زلمی کے مالک کا کہنا ہےکہ  پشاور زلمی کو آنے والےسیزن میں پشاور میں کھیلنے کا موقع ملنا انتہائی ضروری ہے،پشاور کے خوبصورت لوگ پاکستان سپر لیگ کے مقابلےبالخصوص اپنی ہوم ٹیم پشاور زلمی کو پشاور میں کھیلتا دیکھناچاہتے ہیں،دوسری جانب پشاور زلمی فاؤنڈیشن کھیل اورکھلاڑی کی بہبود کیلئے کام کرتی رہی ہے  اور کرتی رہےگی۔ 

Advertisement
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف  کا سیکرٹری جنرل  سے ٹیلیفونک رابطہ

مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

  • 7 hours ago
صدر مملکت  کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت

  • 4 hours ago
سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک

  • 11 hours ago
سعودی عرب  کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم 

سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم 

  • 11 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

  • 10 hours ago
کوئٹہ میں  پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا

کوئٹہ میں  پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا

  • 11 hours ago
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

  • 10 hours ago
بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی  مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار  دے دیا

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا

  • 11 hours ago
وزیرِ اعظم  کا   پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم کا   پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں

  • 10 hours ago
آئی ایم ایف  : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

  • 8 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی  :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا

  • 5 hours ago
پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی  زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

  • 11 hours ago
Advertisement