اولمپکس کمیٹی کا 128 سال بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر ایونٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جائے گی

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) کی جانب سے 128 سال کے انتظار کے بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر ایونٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، مرد اور خواتین کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی تاہم قومی ٹیم کی اولمپکس میں شرکت رینکنگ سے مشروط ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 7ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اولمپکس میں محض ٹاپ 4 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹی20 کی ٹاپ فور مینز ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ادھر 2028 لاس اینجلس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے سے متعلق ڈیڈ لائن سامنے نہیں آئی ہے تاہم اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں ٹاپ 4 میں جگہ بنانا ہوگی۔
کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کو آئندہ 5 برس کا طویل انتظار کرنا پڑے گا۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل




