دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے


وزیراعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری روانہ ہو گئے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک 2روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔
یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ شامل ہیں ۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔
قبل ازیں جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago



