ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات کےبعد بیان میں مزید کہا گیا کہ شیخ عبداللہ نےجنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کرنے کی ترجیح پر زور دیا۔

اسرائیل کےوزیرخارجہ گیدون سارنےمتحدہ عرب امارات کا غیر معمولی دورہ کرتےہوئےاماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بھی زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب گیدون سار کےغیرمعمولی دورےکےدوران غزہ تنازع میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات کےبعد بیان میں مزید کہا گیا کہ شیخ عبداللہ نےجنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کرنے کی ترجیح پر زور دیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کےنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور گیدون سار نےغزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئےانسانی بحران اور جنگ بندی تک پہنچنےکی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑےچیلنجز ہیں لیکن انہوں نےمتحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سےملاقات کے بعد تعاون کے بہتر مستقبل کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے دو ریاستی حل پر مبنی جامع امن کے حصول کے لیے مذاکرات کی بحالی کے لیے سنجیدہ سیاسی افق کو آگےبڑھانےکی فوری ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقائی امورکےساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا،مشرق وسطیٰ میں ہمارے سامنے بڑے چیلنجز ہیں لیکن تعاون اور استحکام کے بہتر مستقبل کے لیے شراکت دارموجود ہیں۔
اسرائیل نے مذاکرات کےبارے میں فوری طور پر تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن گیدون سار نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ شیخ عبداللہ کےساتھ یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago






