Advertisement
پاکستان

کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا، لیکن کبھی کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر

امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،گوہر خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 7th 2025, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا، لیکن  کبھی کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ کچھ عرصے پہلے ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا، لیکن رابطے میں کبھی کوئی ڈائیلاگ نہیںہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ڈائیلاگ ہرصورت ہونا چاہئے، اعظم سواتی نے 2022 کا حوالہ دیا ہے، خواہش ہے کہ بات چیت ہونی چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ڈائیلاگ ہر صورت ہونا چاہئے، میری خواہش ضرور ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے۔لیکن پارٹی پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چلتی ہے۔
اپنے ایک اور بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن اور قسم کی روش ختم ہونی چائیے، آئندہ کوئی بات پبلک پر نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی گانگریس میں ہونے والی قانون سازی کے متعلق چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے، مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔

Advertisement