غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے گئے جو کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے


غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر راکٹ حملے کے بعد مقبوضہ عسقلان میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے گئے جو کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے داغے جانے والے اکثر راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مقبوضہ شہر عسقلان میں راکٹ گرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں تباہ شدہ گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ اسرائیل کی ریسکیو سروس کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین بمباری شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 سے مارچ سے اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل






