ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے اس بار بھی ٹیم کی جرسی کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے


لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی۔
ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے اس بار بھی ٹیم کی جرسی کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
قلندرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے نئی کٹ لانچ کی۔ ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا گیا۔
2 بار کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنی ہوم اور اوے جرسی بھی پیش کی، جو مختلف رنگوں میں ڈیزائن کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اتوار کو لاہورکے گریٹراقبال پارک میں قلندرز نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لاہور قلندرز کی کٹ کے ساتھ آفیشل ترانہ لانچ کیا گیا اورکپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیاجسے شہریوں نے بہت پسند کیا۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل




