پاکستان کا دہشت گردوں کےافغانستا ن میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے استعمال پر اظہار تشویش
ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے،عاطف خان


نیویارک:پاکستان نے کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
عاطف رضا نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل



