Advertisement

 یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی،شکست کے بعد قومی کپتان کا بیان

ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی بولنگ کی،محمد رضوان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 5th 2025, 2:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی،شکست کے بعد قومی کپتان کا بیان

قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی،ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آخری ون ڈے میں شکست کے بعد کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی بولنگ کی۔ 
انہوںمزید نے کہا کہ یہ کنڈیشن ہمارے لیے مشکل تھی، مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابراعظم بہترین کھیلے، سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔
رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارے لئے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، امید ہے پی ایس ایل میں لوگوں کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے،اور قومی ٹیم 8 میچوں میں سے محض ایک ہی میچ جیت سکی۔

Advertisement