Advertisement
تفریح

گلوکار سانول خان عیسی خیلوی کا نیا پنجابی گیت "بلیس" ریلیز

سانول خان عیسی خیلوی کی آواز میں قاسم اظہر کی شاعری اور کمپوزیشن کو میوزک لوورز کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 5th 2025, 10:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلوکار سانول خان عیسی خیلوی کا نیا پنجابی گیت "بلیس" ریلیز

ویب ڈیسک: گلوکار سانول خان عیسی خیلوی نے اپنا نیا پنجابی گیت "بلیس" ریلیز کردیا۔
 رومنٹک گیت میں سانول خان عیسی خیلوی منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں پاکستانی گلوکار سانول خان عیسی خیلوی نے اپنا نیا پنجابی گیت"بلیس"  ریلیز کرکے پنجابی میوزک انڈسٹری میں شاندار اضافہ کردیا ہے۔
سانول خان عیسی خیلوی کی آواز میں قاسم اظہر کی شاعری اور کمپوزیشن کو میوزک لوورز کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔ پوپ میوزک کا منفرد و جدید انداز اپنائے سانول خان عیسی خیلوی اپنے والد کی میراث کو دورہ جدید کے تقاضوں کے مطابق آگے لے کر چل رہے ہیں۔ 
گانے کی ریلیز پر گلوکار سانول خان عیسی خیلوی نے کہا کہ پنجابی میوزک میں جدید انداز کا اضافہ گانے کو مقبول بنانے میں مدد دیتا ہے۔ موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ ہم ایسی موسیقی میوزک لوورز کیلیے لے کر آئیں جو تفریح کا باعث بنے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے گیت پنجابی میوزک کے دلدادہ افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سانول خان عیسی خیلوی نے اس سال کے ابتدا میں کئی بڑے پروجیکٹس پر کام کرنے اور ریلیز کرنے کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

Advertisement