Advertisement
پاکستان

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج

دھرنے میں ایم این اے صادق علی میمن، ایاز شاہ شیرازی، صوبائی وزراء ریاض شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی نے بھی شرکت کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 25th 2025, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

دھرنے میں ایم این اے صادق علی میمن، ایاز شاہ شیرازی، صوبائی وزراء ریاض شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی نے بھی شرکت کی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں ٹھٹھہ سے دولھ دریا خان پل تک ریلی نکالی گئی، جہاں کارکنوں نے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا ، اس موقع پرنثار کھوڑو نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ اور پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

دوسری جانب خیرپور میں بھی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ایم این اے نفیسہ شاہ، نواب وسان اور جاوید شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں خواتین و مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement