Advertisement
پاکستان

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب

اجلاس میں شریک آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس، اور ایکسائز کے حکام کیس کی پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 26th 2025, 12:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصطفی عامر قتل کیس  : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب

مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ 26 مارچ کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کنوینئر عبدالقادر پٹیل کریں گے، جنہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصطفی عامر قتل کیس میں اب تک کی جانے والی کاروائیوں اور تحقیقات کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس کراچی سینٹرل پولیس آفس میں ہوگا،اجلاس میں شریک آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس، اور ایکسائز کے حکام کیس کی پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

جہاں کمیٹی کے اراکین مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام سے کیس کی تفتیش کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین کو اس کیس کی تفتیش کے اب تک کے مراحل اور اہم پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے تحقیقات کو شفاف اور تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات دی ہیں۔

Advertisement