میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے

فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کر دیا
فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔
مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ Monetiazation پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس نئے آپشن سے صارفین اس مواد سے بھی پیسے کما سکیں گے جو وہ پہلے ہی تیار کرچکے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر وہ کسی کھانا پکانے کی ترکیب کی ویڈیو یا ریل تیار کرتے ہیں اور اس کا کچھ حصہ اسٹوری کی شکل میں پوسٹ کرتے ہیں تو اسٹوری ویوز سے بھی پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔اس طرح وہ اپنی روزمرہ کی زندگی سے متعلق مواد کو اسٹوری میں پوسٹ کرکے پیسے کما سکیں گے۔
میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسٹوریز کے ذریعے کمانے کا موقع صارفین کو مواد کی پرفارمنس کی بنیاد پر ملے گا اور انہیں اس کے لیے ویوز کی کسی مخصوص حد کو حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
فیس بک کے اس نئے پروگرام کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے زیادہ مواد کی تیار کریں۔ فیس بک کانٹینٹ Monetiazation پروگرام میں شامل افراد کو اسٹوریز سے پیسے کمانے کے لیے کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں وہ براہ راست اس کا حصہ بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ فیس بک نے کانٹینٹ Monetization پروگرام کو گزشتہ سال متعارف کرایا تھا اور کروڑوں صارفین کو اس کا حصہ بننے کی دعوت کی دی تھی۔ فیس بک کے مطابق رواں سال کسی وقت مزید افراد کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ابھی جو صارفین اس پروگرام کا حصہ نہیں وہ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی کا اظہار ایک انوائیٹ کے ذریعے کرسکتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن
- 5 hours ago

یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن جاں بحق ، درجنوں لاپتہ
- 4 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 6 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ
- 3 hours ago

بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا
- 5 hours ago

آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری
- an hour ago

وزیراعظم حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
- 3 hours ago

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت
- 4 hours ago

ایرانی سفیر کا صدر مسعود پزشکیان کے شاندار استقبال پر پاکستان کو خراج تحسین
- 2 minutes ago

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے سیلاب کے خطرات، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 hours ago

ریلویز حکام کی کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملےسے متعلق خبروں کی تردید
- an hour ago

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز پر فوری اقدامات کی ہدایت
- 20 minutes ago