پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
نیا سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا،اس کے علاوہ یہ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کریگا ،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان اپنا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین سے لانچ ہوگاجوفصلوں کی نگرانی،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا،اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کریگا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق گلیشئرز کے پگھلاؤ ،جنگلات کی کٹائی اورسی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاون ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نیا سیٹلائٹ ای او 1 اور پی آر ایس ایس کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا ،سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔
ترجمان سپارکوکے مطابق ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

حماس اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ہے،مارکو روبیو
- 23 منٹ قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل

اترا کھنڈ: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

مکہ مکرمہ: ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
- 38 منٹ قبل

مظفر آباد: محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز کے گھر آمد ،اہل خانہ سےاظہار تعزیت
- 29 منٹ قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 3 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل