Advertisement
پاکستان

آرمی چیف کا پنجاب رجمنٹل سینٹر کا دورہ ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا کا بھی دورہ کیا اور پھول چڑھائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 3rd 2021, 1:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب رجمنل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ کا بیج لگایا۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور پیشہ وارانہ شعبہ جات میں اعلی ترین معیار رکھنے پر رجمنٹ کی تعریف بھی کی جبکہ آپریشنز میں بھی بے مثال کارکردگی پر رجمنٹ کو سراہا۔تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انفنٹری سمیت ہر شعبہ میں جدت لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

Advertisement
Advertisement