بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغازہو گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغازہو گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے ، راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے ، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے ،بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے ،ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےبے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے،نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
حضرو،اٹک،جہلم،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے ،فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ بھی شامل ہیں، وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگربھی تین مرلہ سکیم بھی شامل ہیں۔

صدرِ پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے،محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموںکشمیر کا دورہ، طلبا سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر لاوراث نہیں ، محکمہ ثقافت سندھ کا اداکارہ کی تدفین کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پرقومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کا صبر کا پیمانہ لبریز
- 4 منٹ قبل

جمائما کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل
- 11 منٹ قبل

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 9 مقدمات سے بری
- 2 گھنٹے قبل

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس عزا، شوبز ستاروں کی بڑی تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کی نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

بجلی چوری میں صرف غریب نہیں بلکہ بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی ملوث ہیں، وزیر توانائی
- 17 منٹ قبل

لیاری واقعہ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ہائیکورٹ معروف فلم ساز جامی کی سزا معطل کردی، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
- 41 منٹ قبل