آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی قوت اور استحکام پر ہے، ہم انشا اللہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کیلئے جو بھی ضروری ہوا وہ کریں گے،محسن نقوی


اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے، اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔
محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانتے ہیں کہ صدر، وزیرِاعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس بیانیے کا حصہ ہیں، وہ چاہیں تو دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کر لیں، ہم انشا اللہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کیلئے جو بھی ضروری ہوا وہ کریں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے، آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی قوت اور استحکام پر ہے۔

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ
- 10 گھنٹے قبل
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی
- 13 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی
- 12 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل
ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں کامیاب فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم
- 10 گھنٹے قبل

ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے
- 12 گھنٹے قبل

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ
- 10 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل