پشاور کے عوام کے لیے حقیقی کام کرنا چاہتی ہیں، جبکہ شہر پر مسلط موجودہ قیادت صرف ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہے۔


مسلم لیگ (ن) میں حال ہی میں شامل ہونے والی ثمربلور نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
ان کے ہمراہ سابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کی اہلیہ نے بھی اسی نشست کے لیے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن پشاور کے دفتر میں جمع کروائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ایک طویل غور و فکر کے بعد کیا گیا فیصلہ ہے، یہ کوئی فوری یا وقتی فیصلہ نہیں بلکہ گزشتہ ایک سال سے بات چیت جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پشاور کے عوام کے لیے حقیقی کام کرنا چاہتی ہیں، جبکہ شہر پر مسلط موجودہ قیادت صرف ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہے۔
ثمر بلور نے وضاحت کی کہ غلام احمد بلور اب بھی ان کے خاندان کے بزرگ اور رہنما ہیں، اور ان کی عملی سیاست سے علیحدگی کے بعد ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے اے این پی اور اس کی قیادت کو آج بھی قابل احترام قرار دیا، اور یہ بات اپنے شہید شوہر ہارون بلور کی برسی کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ دل میں زندہ رکھتے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ اس وقت صوبے میں حکومت کے نام پر صرف ایک سرکس چل رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پشاور سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر اپنے آبائی حلقے سے انتخاب لڑیں گی۔

فتنۃ الہندوستان کی کارروائی،کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس کے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل
- 15 minutes ago

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان
- 14 hours ago
ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں کامیاب فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین
- 11 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر
- 5 minutes ago

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی
- 12 hours ago

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید
- 11 hours ago
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی
- 13 hours ago
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ
- 11 hours ago

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ
- 11 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ قانونی کارروائی کے بعد میت لے کر لاہور روانہ
- 11 minutes ago

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
- 13 hours ago
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم
- 11 hours ago