فتنۃ الہندوستان کی کارروائی،کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس کے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل
واقعہ لورالائی اورموسیٰ خیل کی درمیان قومی شاہراہ پرسرہ ڈاکئی کےمقام پرپیش آیا


بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس دلخراش واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ لورالائی اورموسیٰ خیل کی درمیان قومی شاہراہ پرسرہ ڈاکئی کےمقام پرپیش آیا، دہشت گردوں نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جس کے بعد مخصوص مسافروں کو نیچے اتار کر انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔
دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے، شہداء کے بھائی صابر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ کل ان کے والد کا انتقال ہوا تھا، آج صبح 9 بجے ان کا نماز جنازہ تھا جس میں شرکت کیلیے دونوں بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ پنجاب واپس آ رہے تھے۔
شاہد رند کے مطابق یہ واقعہ دشمن کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کے امن، استحکام اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ڈرائیورز نے لورالائی پہنچ کر بسوں کو روکنے کے حوالے سے انتظامیہ کو بتایا، سکیورٹی فورسز نے فوری ردِعمل کا مظاہرہ کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا۔
ترجمان بلوچستان کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرہ ڈاکئی کے علاوہ قلات اور مستونگ میں بھی حملے کیے، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم سکیورٹی فورسز کا ان کے تعاقب میں آپریشن بدستور جاری ہے۔ متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔
شاہد رند نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ حملے سے بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اس دہشتگرد حملے کو پاکستان کے امن، سلامتی اور اتحاد پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، اور ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق شہید کیے جانے والے افراد کی لاشوں کو پنجاب بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لورا لائی دہشت گرد حملے کے 9 شہداء کی میتین پنجاب لانے کے لیے 5 ایمبولینس بلوچستان روانہ کر دی گئیں ہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
- 7 hours ago

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
- 11 hours ago

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
- 9 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل
- 10 hours ago

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت
- 7 hours ago

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 6 hours ago

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
- 8 hours ago

نئے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
- 11 hours ago

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
- 10 hours ago

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- 8 hours ago

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
- 12 hours ago

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار
- 6 hours ago