ملاقات میں دونوں فریقین نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات، صنعتی اور زرعی شعبوں سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور کا جامع جائزہ لیا۔


روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس "قدرتی اتحادی" ہیں، اور صدر ولادیمیر پیوٹن پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبوں میں ایک کلیدی اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتے ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی سربراہی میں ایک وفد نے ماسکو میں روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی۔ اس وفد میں معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار اور پاکستان اسٹیل ملز کے فوکل پرسن ہارون اختر خان بھی شامل تھے۔
طارق فاطمی نے روسی قیادت کو پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں اور کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ سطحی قیادت کے درمیان خیرسگالی کے جذبات دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور پیش رفت کی رفتار کو مزید تیز کر رہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات، صنعتی اور زرعی شعبوں سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور کا جامع جائزہ لیا۔
طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور انہیں مزید مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر روس کے مؤثر اور مستحکم کردار کی بھی حمایت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ہارون اختر خان نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز کے منصوبے کو پاکستان اور روس کے تاریخی تعلقات کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ 13 مئی کو پاکستان اور روس نے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا اعلان پی آئی ڈی کی پریس ریلیز میں کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، توانائی، صنعتی، زرعی اور رابطہ کاری کے تمام شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ جنوبی ایشیا، افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس دوران روس نے مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے وقت ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اوورچک نے ستمبر 2024 میں اپنے مجوزہ دورۂ پاکستان اور اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق، روسی نائب وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کو قدرتی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن پاکستان کو علاقائی ترقی، خصوصاً معیشت اور توانائی کے میدان میں ایک اہم شراکت دار تصور کرتے ہیں۔
انہوں نے ازبکستان، روس اور پاکستان کے درمیان مجوزہ ریلوے راہداری اور اگست 2025 میں پائلٹ کارگو ٹرین کے آغاز کو بھی دوطرفہ روابط کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
اوورچک نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر پیوٹن آئندہ ماہ تیانجن (چین) میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے منتظر ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ قانونی کارروائی کے بعد میت لے کر لاہور روانہ
- 3 منٹ قبل

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ
- 10 گھنٹے قبل

فتنۃ الہندوستان کی کارروائی،کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس کے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل
- 8 منٹ قبل
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ
- 10 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی
- 12 گھنٹے قبل
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی
- 13 گھنٹے قبل
ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں کامیاب فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید
- 11 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم
- 11 گھنٹے قبل

ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے
- 13 گھنٹے قبل

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل