موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا


ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے طوفانی سپیل کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ لاہور میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے، گجرات، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ڈسکہ، شکر گڑھ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی شدید بارش ہوئی، جس سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہداد کوٹ، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، قمبر اور سبی میں بارش نے رنگ جما دیا، صحبت پور، جھل مگسی، جیکب آباد، اوستہ محمد میں بھی شدید بارش ہوئی۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
کراچی میں بھی رات گئے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، گلشن حدید، نیشنل ہائی وے اور مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بونداباندی دیکھی گئی۔
قصور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے جڑے حادثات میں مجموعی طور پر 9 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برساتی ندی نالوں سے دور رہیں۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے اے جی ایم اجلاس طلب کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پرقومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کا صبر کا پیمانہ لبریز
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی
- 2 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 2 گھنٹے قبل

بجلی چوری میں صرف غریب نہیں بلکہ بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی ملوث ہیں، وزیر توانائی
- 3 گھنٹے قبل

جمائما کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
- 12 منٹ قبل

صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 پر دستخط کر دئیے،ملک میں پہلی بار ریگولیٹری اتھارٹی قائم
- ایک گھنٹہ قبل

روس: پاکستان کو معیشت اور توانائی میں اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتے ہیں
- 16 منٹ قبل

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ کی پراسرار موت: عدالت میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست
- 14 منٹ قبل