دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ ہو اس لیے فریق کی موجودگی میں فیصلہ تحریر کیا جائے گا۔


اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سنئیر سیاستدان فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
تفصیلات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ ہو اس لیے فریق کی موجودگی میں فیصلہ تحریر کیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مختلف اضلاع میں مقدمات ہونے کی وجہ سے درخواست گزاروں کو استثنا حاصل ہو رہا ہے حتیٰ کہ فواد چودھری کو بھی لاہور ہائی کورٹ سے حاضری سے استثنا ملا ہے۔
اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے اعتراض اٹھایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس میرٹ پر نہیں چلا۔ بلکہ صرف ناقابل سماعت قرار دے کر اعتراض عائد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے، اور لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھنے کا باقاعدہ اسپیکنگ آرڈر جاری نہیں کیا۔
دوران سماعت عدالت نے مزید کہا کہ یہ اعتراضات بھی لاہور ہائی کورٹ نے ہی دیکھنے ہیں، اس لیے کیس وہیں سنا جانا چاہیے،سپریم کورٹ نے فواد چودھری کی جانب سے مقدمات کے ٹرائل کو حتمی فیصلے تک روکنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل پر حکم امتناع دینا ہائی کورٹ کا اختیار ہے، فواد چوہدری نے شکایت کی کہ ان کا ٹرائل رات بارہ بجے تک جاری رہتا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شکر کریں عدالتیں کام کر رہی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی 9 مئی کے مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی
- 13 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ
- 10 گھنٹے قبل

مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل
ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں کامیاب فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین
- 10 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ
- 10 گھنٹے قبل

ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے
- 12 گھنٹے قبل

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی
- 12 گھنٹے قبل