Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت 

نیشنل ٹیرف کمیشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 گھنٹے قبل پر جولائی 10 2025، 2:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کیلئے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن کے پاس تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثر استعداد ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن  کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثراستعداد ہونی چاہیے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، حکومت نیشنل ٹیرف کمیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی، جاری نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے  موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر  برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

Advertisement
ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں  کامیاب  فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین

ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں کامیاب فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین

  • 9 گھنٹے قبل
غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید

  • 9 گھنٹے قبل
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ  کی  کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی  کی تعاون کی یقین دہانی

شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی

  • 12 گھنٹے قبل
عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی

  • 11 گھنٹے قبل
مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق

مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ

  • 9 گھنٹے قبل
فائرنگ سے  اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

  • 14 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم

زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم

  • 9 گھنٹے قبل
سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

  • 12 گھنٹے قبل
گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان

  • 13 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ

  • 9 گھنٹے قبل
ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے

ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement