Advertisement
پاکستان

بجلی چوری میں صرف غریب نہیں بلکہ بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی ملوث ہیں، وزیر توانائی

ڈسکوز نے سال 2023/24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اویس لغاری

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 گھنٹے قبل پر جولائی 10 2025، 3:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی چوری میں صرف غریب نہیں بلکہ  بڑی صنعتیں اور  فرنس آئل پلانٹس بھی  ملوث ہیں، وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہبجلی چوری میں صرف غریب نہیں بلکہ  بڑی صنعتیں اور  فرنس آئل پلانٹس بھی  ملوث ہیں،  ڈسکوز نے سال 2023/24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی، پوری حکومت اور کابینہ نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی، ہم نے 100 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرنے کا ہدف رکھا تھا، گزشتہ سال تمام ڈسکوز نے 315 ارب روپے ریکور نہیں کئے ، ہم نے ٹیکس ادا کرنے والوں کے 191 ارب روپے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈسکوز کی ریکوریوں کو بہترکرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کچھ ڈسکوز بجلی چوری کی مد میں نمایاں کمی لائی ہیں، بجلی چوری میں بڑی بڑی کمپنیاں ملوث ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 591 ارب روپے کے نقصان پر وزیراعظم اور کابینہ کو تشویش تھی۔

Advertisement
ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں  کامیاب  فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین

ریسکیو 1122 کا حفیظ سینٹر میں کامیاب فائر آپریشن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین

  • 10 hours ago
عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی

  • 11 hours ago
ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے

ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے

  • 12 hours ago
فائرنگ سے  اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

  • 14 hours ago
مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق

مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق

  • 14 hours ago
غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید

  • 10 hours ago
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم

زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی ریکارڈ قائم

  • 10 hours ago
پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں، کابینہ میں شمولیت کا امکان ختم: رانا ثناءاللہ

  • 9 hours ago
سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

  • 12 hours ago
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کا ترقیاتی معاہدہ

  • 9 hours ago
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ  کی  کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی  کی تعاون کی یقین دہانی

شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی

  • 12 hours ago
گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان

  • 13 hours ago
Advertisement