کیلی فورنیا: پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو دنیا سے گزرے12 برس بیت گئے لیکن ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی پوری دنیا میں گونج رہے ہیں۔

مائیکل جیکسن 29 اگست 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں موسیقی کے میدان میں قدم رکھا، ابتداء میں اپنے بھائیوں کے ساتھ بینڈ ”جیکسن فائیو“بنایا اس دوران ”بین اور گوٹ ٹو بی دیئر“ جیسے شاندار ہٹ البم دیے۔ صرف گیارہ برس کی عمر میں وہ ایک بہترین گلوکار اور ڈانسر کے طور پر اپنا نام منوا چکے تھے، جیکسن 70ءکی دہائی تک دنیا کے ایک بہترین سنگر اور ڈانسر کے طور پر سامنے آئے اور پھر چھا گئے۔ 1981ءمیں ان کے کریئر کو وہ عروج حاصل ہوا جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوتا ہے، انکے البم’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ وہ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم قرار دیا گیا۔مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی۔
مائیکل جیکسن کی موت 25 جون 2009ءکو لاس اینجلس میں سکون آور ادویات کے بے جا استعمال کے باعث ہوئی۔ موت کے بعد جیکسن کو موسیقی کی دنیا میں وہ شہرت ملی جس کے لیے وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں ترستے رہے تھے۔ کنگ آف پاپ اب ہم میں نہیں مگر ان کے گیت آج بھی دنیا بھر میں موسیقی کے شوقین افراد کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago


