Advertisement

وٹامن سی سے بھرپورکینو کے چھلکے بھی فائدہ مند،مگر کیسے ؟

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل نظر آتے ہیں وہیں کینو کی دلفریب خوشبو بھی فضا کومعطر کرتی نظر آتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 25th 2021, 2:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

کینو یا مالٹے کا ذائقہ  بچوں ،بڑوں سبھی کے دلوں کو خوب بھاتا ہے اسی لیے تو یہ  ہر سال  سرد موسم میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے ۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل  کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہکینو آپ کو متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے لیکن صرف کینو ہی نہیں ، اس کے چھلکے میں بھی بےشمار فوائد موجود ہیں جنہیں جاننے کے بعدآپ اس پھل کے چھلکوں کو کبھی نہیں پھینکیں گے بلکہ سنبھال کررکھیں گے ۔

کینو کے چھلکوں سے آپ مختلف فوائد حاصل کرسکتے ہیں ،اس پھل کے چھلکوں میں بھی فائبر، وٹامن بی 6، کیلشیم، وٹامن اے، فولک ایسڈ سمیت مختلف ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جوامراض قلب  اور نظام انہضام کو درست رکھنے کیلئے  بے حد مفید ہیں۔ کینو کے  چھلکے میں  موجود پولی فینول کی موجودگی دائمی صحت میں اہم  کردار ادا کرتے ہیں ۔

کینو کے چھلکوں کو کیسے  استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

ماہرین صحت کے مطابق کینو کے چھلکوں کوچھوٹے چھوٹے  ٹکڑوں یا  باریک  سلاد میں  استعمال کیا جا سکتا ہے ، آپ  ان کو اسموتھی (جوس ) کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔کینو کے چھلکوں کو میٹھے میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں دہی، مفن یا کیک ، جیم شامل ہیں ۔

کینو کے چھلکوں کے دیگر استعمال کی بات کریں تو ان  چھلکوں  کو باریک  کاٹ کر خشک کریں اور اسے چائے میں استعمال کریں ، یہ چائے بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوگی ۔ اگر آپ کپڑوں سے بدبو دور کرنا چاہتے ہیں تو کینو کے چھلکوں کو خشک کرنے کے بعد  الماری میں رکھ دیں، آپ کو کپڑوں  سے خوشگوار مہک کا احساس ہوگا ۔ کینو کے چھلکوں کو اُبال کر نہانے کےپانی میں شامل کرنے سے نہ صرف جسم سے خوشبو آئے گی   بلکہ آپ کی جلد بھی تازہ رہے گی۔ کینو کے  خشک چھلکے دانتوں کی صحت  کیلئے بھی مفید ہیں ۔ چہرے کو تروتازہ رکھنے کیلئے کینو کے چھلکوں کا پاوڈر اگر دودھ میں برابر مقدار میں ملاکر اسکا پیسٹ لگایا جائے تو اس پیسٹ کا ماسک چہرے کیلئے فائدہ مند ہے۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 16 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 19 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 16 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 21 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
Advertisement