پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال وسیع پیمانے پر ہورہا ہے، سوشل میڈیا نے پوری دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ صارفین نئے فیچرز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ہی کمپنی کی جانب سے کوئی نیا فیچرمتعارف کرایا جائے تو فورا اس کا حصہ بن جاتے ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے آڈیو رومز کے ساتھ ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔ حال ہی میں آڈیو چیٹس جیسے کلب ہاؤس کافی مقبول ہوئے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپریل 2021 میں اپنی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب ان آڈیو فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے۔
فیس بک نےکلب ہاؤس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے۔ اس فیچر میں صارف کی بات چیت کو لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا اور اس کے علاوہ روم ہوسٹس دیگر افراد کو بھی بات کرنے کے لئے دعوت دے سکیں گے۔ یہ فیچر فیس بک کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایپ میں اس کو نیوز فیڈ پر اسٹوریز سے اوپر رکھا جائے گا۔
فیس بک کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس نئے فارمیٹ میں کریٹئر فرینڈلی فیچرز جیسے اسٹارز خریدنے دیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی لائیو اسٹریمز سے آمدنی حاصل کرسکیں۔ فیس بک اس نئے فارمیٹ میں صارفین کو کلب ہاؤس کی جیسی سہولت فراہم کرے گی کہ کون بات کرے یا قوانین توڑنے والے صارفین کی رپورٹ کرسکیں گے۔
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- a day ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 7 hours ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- a day ago







