لندن : برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کے 60 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تمام اختلافات بھلا کر دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کی آمد کے موقع پر مختلف رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ولیم اپنی اپنے اختلافات کو بھول کے صلح کرنے جارہے ہیں ، تاکہ دونوں اپنی والدہ کے 60 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کرسکیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطے میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں کنگسٹن پیلس میں والدہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور اس سلسلے میں ان کے اعزاز میں بنائے گئے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ دونوں تقریب سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ہیری اور ولیم نے ڈیوک آف ایڈنبرا کی آخری رسومات کے بعد سے اب تک صرف ٹیکسٹ کے ذریعہ گفتگو کی ہے جبکہ ان پیغامات میں کوئی ذاتی بات چیت یا طویل گفتگو نہیں ہوئی ہے ، پیغامات میں مختصر جملوں پر ہی اکتفا کیا گیاہے ۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ "دونوں شہزادوں کے تعلقات ابھی بھی تناؤ کا شکار ہیں اور ابھی تک دونوں کے جلد اکٹھا ہونے کوئی علامت نظر نہیں آتی " دونوں اپنی والدہ کے لیے غیر متوقع طور پر اکٹھے ہونگے لیکن جامع مفاہمت کی کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔ شہزادہ ہیری انگلینڈ آنے کے بعد کم از کم پانچ دن کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے ، جبکہ شہزادہ چارلس نے یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ وہ اس سے آگے نہیں بڑھیں گے کیونکہ وہ اسکاٹ لینڈ جارہے ہیں اور کوئی میٹنگ پہلے سے طے نہیں کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہزادہ ہیری ایک انٹرویو میں اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف کر چکے ہیں ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات ہیں، تاہم یہ اختلافات وقتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل


