غزہ: اسرائیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ آنے والے مسلمانوں پر گولیاں برسا دی گئی ، جس کے باعث متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب اوراسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی میں برسر اقتدار آنے والی نئی حکومت کے احکامات پر ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے ایک مرتبہ پھرمسجدالاقصیٰ پر دھاوا بولا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس سے متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں منصب اقتدار سنبھالنے والے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے حلف اٹھاتے ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔
اسرائیلی فورسز نے سیزفائر معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے رات گئے غزہ اور خان یونس پربم برسائے تھے جس سے متعدد عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں۔
حماس کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی یروشلم میں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔
حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد گزشتہ ماہ ہی بڑی طاقتوں کی مداخلت پر جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 8 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل

