Advertisement
پاکستان

داسوڈیم پراجیکٹ سے ملک کو سستی بجلی ملے گی: وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی اور صاف بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرنا چاہئے تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 19th 2021, 6:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ داسو ڈیم پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں سمجھتاتھا دیامیر بھاشہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے ،لیکن یہ اندازہ نہیں تھا  کہ یہ کتنا مشکل اور پاکستان کو فائدہ دینے والا پراجیکٹ ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہرطرح سے مہنگائی  لاتی  ہے، سستی بجلی سے  ہماری انڈسٹری کو  فائدہ ہوگا۔انہوں  نے کہا کہ 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی۔ انہوں نے  مزید کہاکہ  جس صورتحال میں آپ لوگ کام کررہے ہیں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پورا پاکستان آپ کیساتھ ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے پسماندہ ترین ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کے کنارے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام اپریل 2025ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے ،  جس سے قومی گرڈ میں 2160 میگا واٹ بجلی شامل ہوگی۔ یہ استعداد 2029 تک اپنے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ 4320 میگا واٹ ہوجائے گی۔

Advertisement
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • 2 دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 20 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 2 دن قبل
Advertisement