پاکستان امن کی خاطر دوقدم آگے بڑھنے کو تیار ہےمگرہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے : وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان امن کی خاطر دوقدم آگے بڑھنے کو تیار ہےمگرامن واستحکام کی ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان حقِ خودارادیت، جس کی بین الاقوامی برادری سلامتی کونسل کی متعدد قرادردادوں کے ذریعےتوثیق کر چکی ہے، اس جائز جدوجہد میں پورے اتحاد و اتفاق سے اہلِ کشمیر کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اور کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔
سات دہائیوں سےزائد عرصے پر محیط بھارتی جبر و تسلط حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے برسرِ پیکار کشمیریوں کے پائے استقامت میں لغزش پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اہلِ کشمیر کی نوجوان نسل اپنی اس جدوجہد کو اب پہلے سے بھی زیادہ قوت سے آگے بڑھا رہی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کیلئے میرا پیغام ہے کہ حقِ خودارادیت کی آپکی منزل دور نہیں۔ پاکستان جائز حقوق کے حصول تک آپ کے شانہ بشانہ رہے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطےمیں امن کیلئے آواز بلند کی ہے مگر سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری ہندوستان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدگی دکھائے تو پاکستان امن کی خاطر دوقدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ مگر امن و استحکام کی ہماری یہ خواہش کسی کو غلط فہمی میں ڈالے نہ ہی اسے ہماری کمزوری کی علامت شمار کیا جائے۔ بلکہ یہ تو بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہےکہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کیلئے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں۔
اگر بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدگی دکھائے تو پاکستان امن کی خاطر دوقدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ مگر امن و استحکام کی ہماری یہ خواہش کسی کو غلط فہمی میں ڈالے نہ ہی اسے ہماری کمزوری کی علامت شمار کیا جائے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2021
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ، اس دن کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل



