کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ بڑی بڑی باتیں کرنا وزیر اعظم عمران خان کی عادت ہے،عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے نام نہاد کرپشن کے اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی کی گئی، اب جعلی معاشی ترقی کے گن گائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرحِ غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی بدحالی کو ایڈٹ کر کے معاشی ترقی بنا دینے سے پاکستان کے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی۔ عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیاکہ اگرمعاشی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے تو پی ٹی آئی کیوں کے پی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟ عالمی اداروں کی جانب سے شرح غربت 40 فیصد کا اندازہ ایک تشویش ناک صورت حال کی طرف اشارہ ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا، ایسے میں فراڈ معاشی ترقی کی باتیں عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکارہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑا جائے۔ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیالیا مگر انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔ پی پی پی چئیرمین نے مزید کہا کہ نصف صدی کے تجربے کی حامل پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت کو درست کرسکتی ہے۔

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 17 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 18 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 17 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

