Advertisement
پاکستان

سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز سامنے آگئے

کراچی : سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 1st 2021, 6:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

مقامی میڈیا کے مطابق سیکریٹری صحت  سندھ کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا  بھارتی  ویرینٹ داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں بھارتی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کاظم جتوئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جن چار  متاثرہ افراد کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے  تین کا تعلق کراچی  اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کہ تین  افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔ حکام کی جانب سے   تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا  گیا ہے اور اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل  وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جنوبی افریقی قسم کے7  اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق کی گئی تھی، جبکہ  وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بھی کراچی میں کرونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی تھی۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پھیلنے والا ’ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس‘ کیلیفورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنا ہے، بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کی منتقلی کی شرح تقریباً 60 فیصد ہے۔ اس کے علاہ بھارت میں کورونا کی نئی قسم ’اے پی‘ بھی بیماری پھیلانے میں پہلے دریافت ہونے والی کورونا کی بھارتی اقسام سے 15 گنا زیادہ طاقت رکھتی ہے۔کورونا کی نئی اقسام سے کورونا مریضوں کی حالت تین یا چار دنوں میں تشویشناک ہو جاتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement