Advertisement
پاکستان

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے :وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 1st 2021, 5:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی پارٹی ترجمانوں کا اجلاس  ہوا  جس میں ملک کی معیشت سمیت اہم امور پر بات کی گئی ہے۔اجلاس کے دوران  ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ اجلاس میں ترجمانوں کی جانب سے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم کو مبارکبادبھی پیش کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت  درست سمت پر گامزن ہے ، ترجمان معیشیت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔وزیراعظم نے اجلاس میں واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement