لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں۔ جون سے پہلے سب ٹیچرز کو ویکسین لگادی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔
مراد راس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ طالب علموں کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔اس لیے گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے جو دو سے تین ہفتوں کیلئے ہوں گی۔
چند روز قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سات جون سے لاہور سمیت باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا تھا پنجاب کے بیس اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں مشاورت ہوئی ، بیس اضلاع میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا ، گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔
قبل ازیں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا تھا،حکومت نے رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 3 دن قبل
بھارت: شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 39 منٹ قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 دن قبل




