لندن : برطانیہ نے کورونا کی مختلف ویکسین مکسنگ کے تجربات شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کمپنی کی ویکسین کی پہلی خوراک، دوسری کمپنی کی ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے گی،۔ برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ دو مختلف ویکسین ملا کر استعمال کرنے سے مدافعتی نظام بہتر ہو سکتا ہے ، برطانیہ میں اب تک دس ملین سے زیادہ شہری ویکسین کی پہلی خوراک استعمال کر چکے ہیں۔
برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تیرہ ماہ پر مشتمل ٹرائل میں آسٹرازینیکا اور فائزر کی ویکسین ملا کر استعمال کرائی جائے گی، دونوں ویکسینز کا استعمال مختلف دورانیے کے ساتھ کرایا جائے گا۔
ویکسین مکسنگ تجربات کے لیے رضاکاروں کی بھرتی کا عمل شروع، ابتدائی نتائج موسم گرما میں آئیں گے، ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفہ چار ہفتے یا 12 ہفتے ہونا چاہئے، اس کے بھی تجربات ہوں گے۔ویکسین مکسنگ کے تجربات میں 800 رضاکار شریک ہوں گے اور تجربات اس ماہ کے وسط میں شروع ہوں گے۔ ویکسین مکسنگ کا تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں سپلائی کی مشکلات بھی کم ہوں گی، برطانیہ میں اب تک کی پالیسی ویکسین مکسنگ کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago





