کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی جارحیت کا شکار بننے والے معصوم فلسطینی بچوں کے لئے پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ان کی حمایت میں میدان میں آگئے ، شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ فلسطین کا جھنڈا اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے لکھا کہ " یہ پیغام فلسطین کے بچوں کیلئے ہے ، یہاں دور بہت دور ہیں ہم،مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا ء کے دل،تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے۔" شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں،غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔ انہوں نے ہیش ٹیگ "فلسطین آزاد ہو " بھی لکھا ۔
یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو تمہارے لئے ہے
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 19, 2021
یہاں دور بہت دور ہیں ہم،
مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،
اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،
تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے
دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں
غم کی تمام راہیں عارضی ہیں!#آزاد_فلسطین_ہو pic.twitter.com/9b3FZfCbyK
شاہد آفریدی کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جارحیت گیارہویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث 64 بچوں سمیت 227 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 12 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 14 گھنٹے قبل

