Advertisement
پاکستان

حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بلاک اورشہریت منسوخی کا نادرا کا حکم غیر قانونی ‏قرار

اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے نادرا کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور شہریت منسوخی کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 20th 2021, 3:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  میں  چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں    حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کی شہریت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  نادرا کے حکم کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق   سینیٹر حمداللہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور شہریت منسوخی کا نادرا کا حکم غیر قانونی اور اس سے متعلق احکامات کو اختیارات سے متجاوز قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ پیمرا کا حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پر دکھانے کی پابندی کا حکم بھی کالعدم کردیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہریت سب سے بڑا بنیادی حق ہے نادرا کے پاس اسے ختم کرنے کا اختیار نہیں۔عدالت نے نادرا حکام سے استفسار کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز تو کسی وزارت یا ڈویژن کے ماتحت ہیں ان کی رپورٹ تو اس طرف سے ہی آسکتی ہے، انٹیلیجنس ایجنسیز کی کسی رپورٹ کو نادرا ڈائریکٹ کیسے دیکھ سکتا ہے ؟  آپ بتائیں اس کے علاوہ کتنے کیسز میں آپ نے اپنے فیصلے اس طرح کی رپورٹ پر کئے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نادرا کو کئی دفعہ سمجھایا ایسا نہ کریں یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی بدترین قسم ہے ،آپ کو پتہ ہے ایک دن کے لیے بھی شناختی کارڈ بلاک کریں تو اس کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں، آپ ایک شخص کی شہریت ہی ختم کر دیتے ہیں، ایسا تو نہیں ہونا چاہیے ملک میں آئین ہے قانون ہے، نادرا نے ضلعی کمیٹیاں کس قانون کے تحت بنائی ہیں ؟ اگر پارلیمانی کمیٹی نے ہی ضلعی کمیٹیاں بنانے کا کہا تو کیا وہ قانون کے خلاف جا سکتی ہیں۔

13 اکتوبر 2020 کا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا  ۔

واضح رہے کہ نادرا نے اکتوبر 2019 میں حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک اور شہریت منسوخ کردی تھی۔

Advertisement
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 7 hours ago
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • a day ago
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 6 hours ago
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 6 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • a day ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 2 hours ago
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 6 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 4 days ago
Advertisement