Advertisement

یورپی میڈیسن ایجنسی کا فائزر ویکسین کی اسٹوریج سےمتعلق اہم بیان

یورپی میڈیسن ایجنسی کا فائزر ویکسین کی اسٹوریج سےمتعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 19th 2021, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یورپی میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ  فائزر اور بائیونٹیک کی تیارکردہ کورونا ویکسین کو ایک ماہ کیلئے عام فریج میں رکھا جاسکتاہے۔ فائزر ویکسین کو عام فریج میں ابھی تک صرف پانچ دن کیلئےذخیرہ کیاجارہاتھا۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے نئے اعلان سے فائزر ویکسین کو متعدد یورپی ممالک تک باآسانی پہنچانے  میں فائدہ ہوگا۔فائزر ویکسین کو ٹرانسپورٹ  اور ذخیرہ کرنے کیلئے منفی  60سے 80ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت درکار تھا۔

فائزر اور بائیونٹیک کمپنی  کے سائنسدان ویکسین کوعام درجہ حرارت پر زیادہ دیر کیلئے ذخیرہ کرنے کے فارمولا پر  بھی کام کررہے ہیں۔فائزر ویکسین کے لئے پچھلی اسٹوریج کی ریکوائرمنٹ  نے انہیں دنیا کے کچھ حصوں میں استعمال کرنا مشکل بنا دیا تھا۔

فروری میں امریکہ نے دو ہفتوں کے لئے -15 سے -25 C کے معیاری فریزر درجہ حرارت پر فائزر ویکسین کو اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ کی منظوری دی تھی ، عام طور پر اس کی ریکوائرمنٹ -80 سے -60 C کے درمیان ہوتی تھی۔

قبل ازیں  اس ماہ کے شروع میں کینیڈا نے 12 اور 15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے فائزر ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی ، اور اس عمر گروپ میں فائزر ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے  والا پہلا ملک بن گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement