اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ٹیکس آڈٹ کیسز کی آن لائن الیکٹرانک طریقہ سے سماعت کے لئے سافٹ وئیر متعارف کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ٹیکس آڈٹ کے لئے آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کر دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ٹیکس آڈٹ کیسز کی آن لائن الیکٹرانک طریقہ سے سماعت کے لئے سافٹ وئیر متعارف کر دیاہے۔ آن لائن سماعت کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر میں موجود سماعت کے لئے بنائے گئے خصوصی کمروں اور ٹیکس گزاروں کی جائے وقوع کے درمیان لنک سے ممکن بنایا جا سکے گا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک طریقہ سے سماعت کو نہ صرف ریکارڈ کیا جا سکے گا بلکہ دوسرے قانونی اور انتظامی استعمال میں بھی لایا جا سکے گا۔
ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں الیکٹرانک سماعت کا موڈیول لارج ٹیکس پئیر آفس اسلام آباد ، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں شروع کر دیا ہے۔دوسرے مرحلہ میں الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کو ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی متعارف کر دیا جائے گا۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago







