ابو ظہبی: یو اے ای کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے اسرائیل جانیوالی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی آج اسرائیل کیلئے چار پروازیں شیڈول تھیں۔ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی اسرائیل کیلئے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے ، اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد181 ہوگئی ہے، شہیدہونیوالوں میں 74بچے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے میڈیا ہاؤسز تک کو راکٹ حملے میں تباہ کردیا گیا تھا۔ تباہ ہونیوالی عمارت میں الجزیرہ، امریکی خبرایجنسی اے پی اور دیگر بین الاقوامی خبررساں اداروں کے دفاتر تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 17 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 17 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

