غزہ : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ کاروائی میں 33فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، اسرائیلی فورسز کی تازہ کاروائی میں 33فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد181 ہوگئی ہے، شہیدہونیوالوں میں 74بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا بھی اجلاس آج ہوگا۔
فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر رہی ہے ، اسرائیلی فوج کا نہتےفلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے، غزہ پر بمباری فوری طور پر ر کوائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتاہے، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے۔
دوسری جانب عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جھڑپیں بندکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پوپ فرانسیس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بچوں سمیت معصوم شہریوں کی موت ناقابلِ قبول ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- a day ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 7 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 6 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 hours ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 6 hours ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 6 hours ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- a day ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- a day ago

