وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرأت کسی میں نہیں : فواد چودھری
اسلام آبادوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرأت کسی میں نہیں ، اگریہ تاحیات نااہلی اور عمر قید سے بچ کئے توغنیمت ہوگی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ،اپوزیشن والے استعفوں سے شروع ہوئے جلسے پررک گئے ،جلسے پر رکنے کے بعد عدم اعتماد کی گفتگو شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرت کسی میں نہیں،اگر یہ تاحیات نااہلی اور عمرقید سے بچ گئے تو غنیمت ہوگی۔
اپوزیشن کے پاس نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئ تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائ کے لال کی جرآت ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2021
یا درہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی تھی ، جسے ن لیگ نے مسترد کر دیا ۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن قبال نے کہا کہ ہمارا تجربہ اچھا نہیں، اگر بلاول بھٹو کے پاس تعداد پوری ہے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں، ہم سینیٹ میں نمبر ہونے پر بھی کامیاب نہیں ہوئے تھے، ہماری اکثریت تھی پھر بھی ہرا دیا گیا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 15 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل







