Advertisement
تجارت

ترکی نے کریپٹو کرنسیز کے استعمال پر پابندی لگا دی

استبول : ترکی نے کریپٹو کرنسیز کے استعمال پر 30 اپریل سے پابندی لگا دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 29th 2021, 12:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ترکی نے کریپٹو کرنسیز کے استعمال  پر 30اپریل سے پابندی لگادی ہے،ترک حکام  کریپٹوکرنسی ایکسچینج میں ممکنہ  فراڈ کے حوالے سے  تحقیقات کا بھی آغاز کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  ترکی کے سینٹرل بنک نے کریپٹو کرنسی کے استعمال پر خدشات کا اظہار کیاتھا۔

خیال رہے کہ  ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق کرپٹوکرنسی کے استعمال کے حوالے سے ترکی دنیا میں 74 ویں بڑی معیشت ہے جبکہ یورپ میں پہلی معیشت ہے جہاں عام لوگوں نے کرپٹوکرنسی کا استعمال کیا ہے۔

چند دن قبل  ترکی کی کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں پہلا اور بہت بڑا فراڈ سامنے آیا تھا اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج تھیوڈیکس کے بانی فاروق فتح اوزر دو ارب ڈالر لے کر ملک چھوڑ گئے تھے۔فراڈ سے تین لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد اپنی رقوم سے محروم ہوئے تھے۔

 ترک حکام کی درخواست پر انٹرپول نے ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اگرچہ 21 اپریل کو تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں اور کمپنی کے اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے تاہم اس پورے سسٹم میں کئی خامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

کمپنی 2017 سے کام کر رہی تھی، کمپنی  نے کئی روز کیلئے اپنی سروسز کا سلسلہ یہ کہتے ہوئے بند کیا کہ وہ اچھی شہرت رکھنے والے بیرونی بینکوں اور کمپنیوں کو سرمایہ کی دعوت دینے جا رہی ہے۔

کرپٹو کرنسی کے ماہر فتح گونر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے  کو بتایا کہ " تھیوڈیکس ایک ترک کمپنی ہے جو کرپٹوکرنسی کا کاروبار کرتی ہے اور وہاں اس حوالے سے کوئی قوانین موجود نہیں ہیں۔"

ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 16 سے 20 فیصد ترک شہریوں نے پچھلے سال کرپٹوکرنسی کا استعمال کیا تھا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 2 دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 3 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 16 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement