لاہور : سیشن کورٹ نے متنازع بیان کےمعاملے پر مسلم لیگ ن رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازع بیان کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت جاوید لطیف کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیے کہ جاوید لطیف کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، جاوید لطیف کا تعلق (ن) لیگ اور اپوزیشن جماعت سے ہے، پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈر کی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے۔دورانِ سماعت جاوید لطیف کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ مریم نواز کو قتل کرنے کے لیے سازش تیار کی گئی، سازش کے تناظر میں جاوید لطیف نے یہ بات کی۔ جاوید لطیف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سی آئی اے لاہور کیس دیکھ رہی ہے، یہاں کسی دہشت گرد کی ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی گئی، پولیس کے پاس ان معاملات پر ایف آئی آر درج کرانےکا اختیار ہی نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد جاوید لطیف نے فرار ہونے کی کوشش کی ، سی آئی اے پولیس نے تعاقب کر کے سگیاں پل کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ جاوید لطیف کو تفتیش کے لیے سی آئی اے سینٹر منتقل کر دیا۔
یاد رہے جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔ درخواست میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاوید لطیف نے بیان دے کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی، میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ مقدمے میں 120، 120 بی، 153، 153 اے، 500 اور505 ون بی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 17 hours ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 17 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 17 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago

.jpeg&w=3840&q=75)

