Advertisement
علاقائی

بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کو اب بھاری جرمانے ہوں گے

سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 25th 2021, 7:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیرماسک ڈرائیونگ پرچالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔

سید حماد عابد نے بغیرماسک لائسنس دفاتراورکاغذات واپسی مراکزنہ آنے دینےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سی ٹی اوسیدحمادعابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 مقدمات درج کئے گئے۔

خیال رہے اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement