لاہور: زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی ہار نے سابق کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھی مایوس کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کو اتنی کمزور ٹیم سے نہیں ہارنا چاہیے تھا۔ شعیب اختر کے مطابق یہ ہار قومی ٹیم کے لیے شرم کا مقام ہے۔

زمبابوے نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار شکست دی، جس نے پوری شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں کو بھی افسردہ کردیا، کسی نے مڈل آرڈر بلے بازوں تو کسی نے ٹیم انتظامیہ کو شکست کی وجہ قرار دیا۔
سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ سلیکٹرز نے ناتجربہ بلے بازوں کو سلیکٹ کیا، جو ہار کی بڑی وجہ بنی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے مطابق مشکل وکٹ پر بلے بازوں کو احتیاط سے کھیلنا چاہیے تھا، یہ شکست قومی ٹیم کے لیے شرم کا مقام ہے۔رمیز راجہ نے بھی گرین شرٹس کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کا سیاہ دن تھا۔ شعیب ملک نے شکست کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا، ان کا کہنا تھا کہ جب کپتان کو فیصلے نہ کرنے دیئے جائیں تویہ ہی نتیجہ آتا ہے۔پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی کھلاڑیوں پر خوب تنقید کی اور آصف علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے کر جیت کا تاج اپنے نام کیا تھا ۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 18 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 19 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 18 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 19 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
