اسلام آباد: پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی چھٹیاں صرف ایک ماہ کی ہونگیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے تعلیمی سیشن 2020-21 کیلنڈر کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
امتحانات کب ہونگے :
نئے تعلیمی سیشن 2020-21 کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات 18 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے جبکہ پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کے امتحانات یکم جون سے 15جون تک ہوں گے۔
نتائج کا اعلان کب ہوگا :
پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا، جبکہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کوکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 26نومبر 2020 کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان کے تمام سرکاری و نجی سکول کو 24 دسمبر تک بند کردیا گیا تھا جس میں طلباء کو آن لائن پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔اس کے بعد 25 دسمبر 2020 سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دے دی گئی تھی۔حکومت کی جانب سے 18 جنوری سے 9 سے 12 کلاس تک سکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔جب کے پرائمری سکولز اور یونیورسٹیز بھی 1 فروری سے کھول دی جائیں گی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 15 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 16 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 18 گھنٹے قبل



